📢 🎓 Admissions Open – Apply Now!

Terms and Conditions

داخلہ پالیسی اور اہم ہدایات

ہر شخص داخلہ لینے سے پہلے اپنے طالب علم کو تمام شرائط و ضوابط اور ضروری تفصیلات سے مکمل طور پر آگاہ کرے تاکہ بعد میں کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔

اہم ہدایات:

1. دیانت داری کا اصول: کاروبار میں معمولی نفع کے لیے جھوٹ بولنے سے مکمل اجتناب کریں، کیونکہ دیانت داری ہی کامیابی کی بنیاد ہے۔

2. فیس کی ادائیگی:

• فیس وقت پر وصول کریں اور وقت پر جمع کروائیں۔

• اگر فیس وقت پر جمع نہ ہو اور داخلہ رہ جائے تو ادارہ کسی بھی صورت ذمہ دار نہیں ہوگا۔

• کسی بھی اضافی چارجز سے پہلے ہی طالب علم کو آگاہ کر دیا جائے تاکہ کوئی الجھن نہ ہو۔

3. نتائج اور امتحانات:

• کم نمبر آنے، فیل ہونے یا بورڈ کی جانب سے کسی بھی قسم کے جرمانے کی ذمہ داری ادارے پر نہیں ہوگی۔

• امتحانی ہال میں ہر طالب علم کو امتحانی قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا، جیسے کہ نقل اور موبائل کے استعمال پر پابندی۔

• سختی یا نرمی کا اختیار ادارے کے پاس نہیں، یہ مکمل طور پر امتحانی عملے اور پالیسی پر منحصر ہے۔

4. ڈاکیومنٹس اور ڈپلومہ:

• کسی بھی وجہ سے اگر بورڈ کی جانب سے ڈپلومہ یا ڈی ایم سی جاری نہ کی جائے یا تاخیر ہو تو اس کی ذمہ داری ادارے پر نہیں ہوگی، کیونکہ ادارے کا کام صرف داخلہ بورڈ تک پہنچانا ہے۔

• کسی بھی غیر اخلاقی یا غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں ادارہ کسی طالب علم کا داخلہ منسوخ کرنے کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔

5. بورڈ کی پالیسیاں:

• بورڈ کسی بھی وقت اپنی پالیسی یا فیس میں اضافہ کر سکتا ہے، جس کا اطلاق تمام طالب علموں پر ہوگا۔

یہ ہدایات ہر داخلے سے پہلے طالب علم کو واضح طور پر بتا دی جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا پریشانی نہ ہو۔

اللہ ہم سب کے کاروبار میں برکت عطا فرمائے اور حلال رزق کمانے کی توفیق دے۔

(Note: This group is for officials and CEOs only.) 🤝🔒

BestRegards:

*Managing Director*

*Youth Skills & Technical Institute®️*

💬